ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم ذی الحج کل بروز جمعہ کو ہو گی، عید الضحٰی 10 جولائی کو منائی جائے گی . واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال کے ماہ ذوالحجہ کا چاند سب سے پہلے نظر آیا .

بتایا گیا کہ سعودی عرب میں وقوف عرفہ 8 جولائی بروز جمعہ جبکہ عید الاضحٰی 9 جولائی بروز ہفتہ کو ہو گی .
جبکہ ملائیشیا رواں سال سب سے پہلے عید الاضحٰی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرنے والا ملک تھا، جہاں یکم ذوالحجہ یکم جولائی جبکہ عید قربان 10 جولائی کو ہو گی . جبکہ گزشتہ روز پاکستان میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا تھا . واضح رہے کہ دنیا بھر میں عید الاضحٰی کی آمد کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں .

ماہرین فلکیات پہلے ہی عید الضحٰی کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے پیشن گوئی کر چکے .

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تاریخ کے حوالے سے پیشن گوئی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں یومِ عرفہ 8 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے . واضح رہے کہ ابراہیم الجروان نے حالیہ کچھ برسوں کے دوران عید اور رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے اپنی درست پیشن گوئیوں سے خاصی شہرت حاصل کی ہے .
ابراہیم الجروان نے گزشتہ سال ہی رواں سال کے رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشن گوئیکی تھی . یہاں واضح رہے کہ خلیجی ممالک خاص کر متحدہ عرب امارات میں ہجری مہینوں کے چاند کی رویت کے حوالے سے اب ٹیکنالوجی کی ہر ممکن مدد لی جاتی ہے . ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی متحدہ عرب امارات میں عیدین، حج اور رمضان المبارک کی تاریخیں پہلے سے ہی بتا دی جاتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں