عدالت کا اتنی جلدی الیکشن کرانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے: وکیل PTI

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا اتنی جلدی الیکشن کرانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ آج اس اہم معاملے پر سماعت کرے گی، پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر متنازع شخصیت ہیں۔
فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر پہلا الیکشن غلط تھا تو دوسرا راؤنڈ کیسے ہو سکتا ہے؟ان کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے غیر قانونی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل کا مزید کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کئی ابہام ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز کو وزراتِ اعلیٰ سے ہٹا دینا چاہیے تھا، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے حقوق سلب کیے گئے ہیں۔