وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ملاقات کی ، جس میں قومی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف باجوہ کے درمیان ملاقات وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی ، ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے شہباز شریف کے بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھانے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یہ دوسری ملاقات ہے۔یاد رہے وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پہلی ملاقات اپریل میں ہوئی تھی۔


وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ ملاقات میں قومی سلامتی، باہمی دل چسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔