عمران خان وزیراعظم کا شہباز شریف کو آخری زوردار جھٹکا دینے پر غور، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مستقبل قریب میں
وزیراعظم شہباز شریف سے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی یعنی کہ عمران خان دس سے زائد اتحادیوں پر مشتمل شہباز حکومت کو آخری دھچکا دینے کے لیے اس پر سنجیدگی سے غور و خوض کر رہے ہیں جس کا مقصد قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی بحران پیدا کرنا ہے۔پی ٹی آئی ترجمان اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی اس معاملے پر پارٹی کی مشاورت کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں پی ٹی آئی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے باضابطہ طور پر مطالبہ کرے گی کہ وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کہیں۔فواد چوہدری نے کہا کے پی ٹی آئی حکومت کے کچھ اتحادیوں سے رابطے میں ہے۔شہباز حکومت میں اہم اتحادیوں کے خلاف اے این پی اور ایم کیو ایم کے غصے کا حوالہ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ صدر کی طرف سے وزیر اعظم کو دو ہفتوں میں اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ اس کیس میں آئین کا آرٹیکل 91 (7) متعلقہ ہے۔جس میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعظم صدر کی خوشنودی کے دوران عہدے پر فائز رہے گا لیکن صدر اس شق کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کرے گا تا وقت یہ کہ اسے اطمینان نہ ہو کہ وزیراعظم کو قومی اسمبلی کے ارکان کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں ہے۔جس صورت میں قومی اسمبلی کو طلب کرے گا اور وزیر اعظم کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا حکم دے گا۔یہاں پر واضح رہے کہ شہباز حکومت سے ان کی اتحادی جماعتیں ناراض ہیں ایم کیو ایم اور اے این بی نے حال ہی میں حکومت پر شدید تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

3 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

3 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

3 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

4 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

4 hours ago