شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو ضمنی الیکشن میں کون ہرائے گا؟ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کسی کے بھی حق میں نہیں۔عدالت نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ نافذ کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو یہ شکوہ ہے کہ پنجاب اسمبلی مکمل نہیں ہے تو اس نے پٹیشن کو دائر کی تھی؟ پاکستان تحریک انصاف تو ہر روز سماعت پر بضد تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بندوں کو کہیں سے فون آنے سے متعلق عمران خان کا بیان جھوٹ ہے، سابق وزیراعظم کے بندوں نے ان سے جھوٹ بولا ہے یا پھر پی ٹی آئی چئیر مین اداروں کو مداخلت نہ کرنے پر سزا دینا چاہتے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں لوگ اس جھوٹے کو ووٹ نہیں دیں گے۔شاہ محمود قریشی کو ملتان میں جہانگیر ترین نے پہلے بھی ہرایا اور اب ان کے بیٹے کو بھی جہانگیرترین ہروائیں گے۔خیال رہے کہ ملتان میں زین محمود قریشی کی انتخابی مہم کے دوران شاہ محمود قریشی نے اپنی پارٹی تحریک انصاف سے شکووں کے انباز لگا دئیے تھے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا 2018 کےالیکشن میں میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی ،جبکہ میری پارٹی نے ہی مجھے پی پی 217 سے الیکشن ہرایا تھا، شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ انہوں نے عمران خان کو بھی کہا تھا کہ پنجاب کی یہ کیفیت نہ ہوتی،اگر میں یہاں سے ایم پی اے ہوتا،واضح رہے 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے سلمان نعیم نے صوبائی اسمبلی نشست پر شاہ محمود قریشی کو 3 ہزار 578 ووٹوں سے شکست دی تھی اور بعدازاں حکومت سازی کے دوران انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

51 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

1 hour ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

1 hour ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

1 hour ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

2 hours ago