َزیرہ رات کو بھگو لیں اور.. سب کے گھر میں موجود زیرے کے 5 ایسے فائدے جو شاید آپ نے بھی نہیں سنے ہوں گے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اس لحاظ سے خوش نصیب ترین ملک ہے کہ اللہ نے ہمیں ہر موسم سے نوازا ہے جس کی وجہ سے ہر قسم کے پھل اور مصالحہ جات یہاں پیدا ہوتے ہیں . زیرا پاکستان کا مشہور ترین مصالحہ ہے جو کھانے کو منفرد ذائقہ بخشنے کے ساتھ بے پناہ فوائد سے بھی نوازتا ہے .
آج ہم آپ کو اس مصالحہ سے فائدہ اٹھانے کے طریقہ کار سے آگاہ کریں گے .
کھانے میں جراثیم کی افزائیز کو روکتا ہے
زیرہ چونکہ اینٹی بیکٹیریل خواص رکھتا ہے اس لیے یہ خوراک میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا وغیرہ کے نقصان سے بچاتا ہے . کھانے میں فنگس وغیرہ پیدا ہونے سے روکتا ہے جس سے فوڈ الرجی اور انفیکشن کا خطرہ کم ہوتا ہے .
وزن اور کولیسٹرول میں کمی
گرمیوں میں اکثر دہی میں زیرہ ملا کر کھایا جاتا ہے جس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے . یہ خوراک پیٹ کے لئے ہلکی اور زود ہضم ہوتی ہے . دہی اور زیرہ ساتھ ملا کر کھانا کولیسٹرول اور وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے
ذیابیطس اور بلڈ پریشر
گلائکیشن اینڈ پروڈکٹس ( اے جی ای) جسمانی خلیات کو نقصان پہنچاتا ہے اور ذیابیطس میں یہ عنصر بڑی تعداد میں پیدا ہوتا ہے . بین الاقوامی تحقیق کے مطابق زیرہ کھانے والے افراد میں جز کے پیدا ہونے کا تناسب کم دیکھا گیا ہے . زیرہ ذیابیطس کے علاوہ بلڈ پریشر بھی کم رکھنے میں مدد کرتا ہے .
آئرن کی کمی
اکثر نوجوان لڑکیوں میں آئرن کی کمی ہوجاتی ہے اس کے علاوہ زچگی کے عمل سے گزرنے والی خواتین بھی آئرن کی کمی کا شکار ہوجاتی ہیں وہ بھی زیرہ سے مدد لے سکتی ہیں . ایک چائے کے چمچ میں 1.4 ملی گرام آئرن ہوتا ہے . زیرہ کا پانی بنا کر اسے پیا جاسکتا ہے . اس کے لئے دو گلاس پانی میں زیرہ ڈال کر پکا لیں یا پھر پانی میں زیرہ ڈال کر رات بھر چھوڑ دیں اور صبح نتھار کر پی لیں
اسہال میں مفید
برصغیر پاک و ہند میں زیرہ کھچڑی وغیرہ میں ملا کر اسہال کے مریضوں کو کھلایا جاتا ہے . اس کی ٹھنڈی اور جراثیم کش تاثیر طبیعت میں بھاری پن، اسہال اور مالش سے نجات دینے میں مدد کرتی ہے . البتہ زیرے کا زیادہ یا ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر متواتر استعمال کرنا ٹھیک نہیں .