دانیہ ملک سے متعلق خلیل الرحمٰن قمر کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں مرحوم عامر لیاقت حسین کی موت پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
رائٹر خلیل الرحمان قمر سے انٹرویو کے دوران میزبان نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت اوران کی شادیوں کے حوالے سے گفتگو کی ، جس کا کلپ سوشل میڈیا پر کا فی وائرل ہو گیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


میزبان نے خلیل الرحمان قمر سے عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ سے متعلق سوال کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ عامرلیاقت کی موت کی ذمہ دار دانیہ شاہ بھی ہے ، میرا ذاتی خیال ہے کہ ہم مرد بھی کئی بار بھیانک غلطیاں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ عامر لیاقت کو ایک دین دار لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی، جب اس طرح کی لڑکیوں سے شادیاں کی جائیں تو اس کے نتائج ایسے ہی ہوتے ہیں۔
خلیل الرحمان قمر کامزید کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو ان برے نتائج نے ہی مارا ہے، ایسی بیوی کیا بیوی ہوگی جو اپنے شوہر کی خواب گاہ میں تصاویر بنائیں، اگر یہی کام کوئی شوہر کرے تو طوفان کھڑا ہوجاتا ہے۔