اداکار رنبیر اور شردھا فلم لو رنجن کی شوٹنگ میں مصروف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی فلم کی شوٹنگ میں سپین میں مصروف ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکار رنبیر کپور اور شردھا کپور پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔
دوسری جانب اسپین میں فلم بندی کے بعد، آر کے شمشیرا کے ٹریلر کے پریمیئر کے لیے ممبئی واپس آئے۔ مبینہ طور پر رنبیر اور شردھا ماریشس میں فلم کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اپنی اور شردھا کپور کی آنے والی نئی فلم ’ لو رانجن ‘ کے ایک رومانوی گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو شیئر کی تھی۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں رنبیر نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کی نئی فلم کی شوٹنگ اسپین میں ہو رہی ہے ایک سین میں رنبیر کو شردھا کے لیے گھٹنے ٹیکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں رنبیر کو ڈینم جینز اور اسنیکر کے ساتھ گلابی رنگ کی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شردھا پیلے رنگ کا بولڈ لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور ساتھ سفید جوتے پہن رکھے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی رنبیر کے مداحوں نے ان سے گانے اور فلم کے متعلق سوال جواب شروع کردیئے تھے۔
ایک مداح نے لکھا تھا کہ براہ کرم مجھے اس گانے کا نام بتائیں یہ بہت اچھا ہے۔جبکہ ایک اور مداح نے اداکار کو مشورہ دیا کہ وہ یہ ویڈیو کو ہٹادیں کیونکہ اس میں وہ گانا چل رہا ہے جو ریلیز نہیں ہوا۔
رنبیر اور شردھا ایک ساتھ پہلی مرتبہ کسی فلم میں نظر آئیں گے اس فلم میں بونی کپور، اور ڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔اس سے قبل ٹوئٹر پر اداکار کے جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں رنبیر کپور کے ہمرہ ان کے اسپین میں موجود مداح کو دیکھا جا سکتا ہے۔
Ranbir Kapoor with a fan in Spain. pic.twitter.com/XDHcP6a6Zx
— Ranbir Kapoor Universe (@RanbirKUniverse) June 22, 2022
فلم کا اعلان دسمبر 2019 میں کیا گیا تھا تاہم کووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ اور ریلیز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ یہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے، جس کی ہدایتکاری لو رنجن کر رہے ہیں۔
فلمز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘ رنبیر کپور اور شردھا کپور کی آئندہ فلم کو 8 مارچ 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور شردھا کپور کی آنے والی فلم کی ریلیز کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے یہ فلم اب 8 مارچ 2023 کو ریلیز ہوگئی، پہلے اس فلم کو آئندہ سال 2023 کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کرنا تھا۔