شرارت بھرے چہرے والا یہ بچہ آج کی کونسی مقبول پاکستانی شخصیت ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شوبز شخصیات اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی تصاویر شئیر کردیتی ہیں جنہیں پہچاننا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔
ایک ایسی ہی تصویر ہم آپ کے لیے لائے ہیں جو پاکستان کی جانی مانی شخصیات میں سے ایک ہیں۔

تصویر میں شرارت بھرے انداز میں دیکھنے والا یہ بچہ کون ہے؟ کیا آپ پہچاننے میں کامیاب ہوگئے؟ اگر نہیں تو بتاتے ہیں کہ یہ پاکستانی میڈیا کی مشہور شخصیت سید اقرار الحسن ہیں۔

سید اقرار الحسن نے یہ تصویر گزشتہ برس اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی تھی۔


یہ تصویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے ان کے مداحوں کے جانب بہت پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اقرار الحسن انکر پرسن، پروگرام میزبان اور اچھی شعر و شاعری کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں۔

وہ اپنا یوٹیوب چینل بھی کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں اور اس وقت لاہور میں مقیم ہیں۔