رابی پیرزادہ قربانی کے جانور فروخت کرنے لگیں، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ ، گلوکارہ ، ماڈل اور میزبان رابی پیرزادہ آج کل قربانی کے جانور فروخت کر رہی ہیں۔اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر قربانی کے جانوروں کی تصاویر اور ان کی قیمتیں بھی پوسٹ کی ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب ہر طرف مہنگائی ہے اور قربانی کے جانور ہمارے بجٹ سے دور ہیں تو ہم نے گھر کے پلے بکرے مناسب قیمت پر دینے کا فیصلہ کیا۔ آپ خود بھی آکر دیکھ سکتے ہیں۔


رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں نے عید کی مناسبت سے چھوٹے اور بڑے جانور لیکر رکھے تھے اور ان کو اپنے فارم ہاؤس پر بھی رکھا ہوا تھا، کافی عرصہ سے ان کو خالص خوراک کھلائی جا رہی تھی میں نے سوچا تھا لوگوں کو ایسے جانور فروخت کروں جو صحت مند ہوں اور جنہوں نے خالص خوراک کھائی ہو۔
ان کا کہنا ہےکہ اب عید الاضحی کی آمد آمد ہے لوگ جانوروں کی خریداری کررہے ہیں اس لئے میں نے قربانی کے جانوروں کو فروخت کرنا شروع کر دیا۔


سابقہ اداکارہ نے کہاکہ قربانی کے جانوروں‌ کی قیمت مناسب ہونی چاہیے تاکہ لوگ اسے خرید سکیں کیونکہ بہر حال قربانی کرنے کی خواہش ہر کسی کی ہوتی ہے۔
رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ میں ابھی تک کافی جانور فروخت کر چکی ہوں اور اندازہ لگائیں کہ پہلی کھیپ ختم ہو چکی ہے اب دوسری کھیپ میں جانور فروخت کررہی ہوں۔