کترینہ کیف کا ہریتک روشن سے پیار کا اظہار،شوہر وکی کوشل کا شدید ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کترینہ کیف کا ہریتک روشن سے پیار کا اظہار،شوہر کا شدید ردعمل بولی وڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اکترینہ کیف نے بھارتی اداکار ہریتک روشن کے داڑھی والے اوتار سے پیار کا اظہار کیا، جس پر اداکارہ کے شوہر وکی کوشل کی جانب سے شدید ردعمل سامنےآیا ہے۔
کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ہریتک روشن کو ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

26 2 179x300

شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکار اپنی داڑھی والے اوتار میں کافی خوبصورت لگ رہے ہیں، کترینہ کیف ان کے اس انداز کو کافی پسند کیا۔
جس کے بعد وکی کوشل نے بھی اہلیہ کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اور لکھا کہ ’ہمیں اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے‘۔

26 3 173x300

دوسری جانب کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنی پہلی فلم فون بھوت کا آفیشیل ٹیزر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)


ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ایک خوفناک کامیڈی آنے والی ہے‘انتظار کیجئے!
اس فلم میں کترینہ کے ساتھ پہلی مرتبہ نئے اداکار ایشان کھتری اور سدھانت چترویدی مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
26 4 300x225
یاد رہے کہ کترینہ کیف 14 برس کی تھیں جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی جبکہ 2003ء میں انہوں نے اپنی پہلی فلم بوم میں کام کیا۔