کترینہ کیف کا ہریتک روشن سے پیار کا اظہار،شوہر وکی کوشل کا شدید ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کترینہ کیف کا ہریتک روشن سے پیار کا اظہار،شوہر کا شدید ردعمل بولی وڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اکترینہ کیف نے بھارتی اداکار ہریتک روشن کے داڑھی والے اوتار سے پیار کا اظہار کیا، جس پر اداکارہ کے شوہر وکی کوشل کی جانب سے شدید ردعمل سامنےآیا ہے .
کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ہریتک روشن کو ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے .

شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکار اپنی داڑھی والے اوتار میں کافی خوبصورت لگ رہے ہیں، کترینہ کیف ان کے اس انداز کو کافی پسند کیا .
جس کے بعد وکی کوشل نے بھی اہلیہ کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اور لکھا کہ ’ہمیں اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے‘ .

دوسری جانب کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنی پہلی فلم فون بھوت کا آفیشیل ٹیزر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)


ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ایک خوفناک کامیڈی آنے والی ہے‘انتظار کیجئے!
اس فلم میں کترینہ کے ساتھ پہلی مرتبہ نئے اداکار ایشان کھتری اور سدھانت چترویدی مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے .

یاد رہے کہ کترینہ کیف 14 برس کی تھیں جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی جبکہ 2003ء میں انہوں نے اپنی پہلی فلم بوم میں کام کیا .

. .

متعلقہ خبریں