اداکارہ شروتی ہاسن کس بیماری سے لڑ رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنی انسٹا پوسٹ پر اپنبیماری کے بارے میں بات کر لی۔اداکارہ شروتی ہاسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
View this post on Instagram
انٹاگرام پر اداکارہ ک جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ کو یوگا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انسٹا پوست کی طویل کیشن میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ پی سی او کی بیماری سے لر رہی ہیں۔
گزشتہ روز اداکارہ شروتی ہاسن نے شادی کے حوالے سے کھل کربات کی تھی۔اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ شادی کا کوئی منصوبہ ہے نہ ہی اس حوالے سے کچھ پتہ ہے۔
شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ نہ تو شادی کے لیے انہوں نے کوئی پلان بنایا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کچھ پتہ ہے کہ ایسا کب ہوگا؟بالی ووڈ کے سینئر اداکاروں کمل ہاسن اور ساریکا کی بیٹی شروتی جو کہ اب بالی ووڈ کے بعد تیلگو فلموں میں بھی مرکزی حیثیت کی حامل ہوگئی ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں اداکارہ سے جب شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس بارے میں کچھ پتہ نہیں۔اس ماہ کے اوائل میں جب ان سے یہی سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ شادی کا سوال مجھے نروس کردیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی ایسا فیصلہ نہیں کہ میں ایک جمپ کروں اور ایسا ہوجائے۔واضح رہے اداکارہ شورتی کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی کے معاملے میں ان پر والدین کا کوئی اثر و رسوخ نہیں کیونکہ ان کی (کمل ہاسن اور ساریکا) اپنی شادی بھی ناکام ثابت ہوئی۔
ساتھ ہی اداکارہ نے واضح کردیا کہ میں کمل ہاسن اور ساریکا پر تنقید نہیں کررہی، جب تک ان کی شادی قائم رہی وہ ایک کامیاب جوڑا تھا اور میں بھی ایسا ہی چاہتی ہوں۔