ایمان ویلانی کا فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؛ اداکارہ نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی نے سیریز مس مارول میں پاکستانی اداکارفواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتادیا .
حال ہی میں ایمان ویلانی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ تمام اداکار جنہیں میں اسکرین پر دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی اور اب ان کے ساتھ خود کام کررہی تھی .


اُنہوں نے بتایا کہ میری والدہ سیریز میں مجھ سے زیادہ فواد خان کو دیکھنے کے لیے پر جوش تھیں اور اس بات سے آپ لوگ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میرا تجربہ کیسا رہا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by The Juggernaut™ (@_thejuggernaut)


ایمان ویلانی نے بتایا کہ سب ہی اداکار بہت اچھے ہیں اور سب سے زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ سیریز اداکاروں اور موسیقی کے ذریعے انڈیا اور پاکستان کو اسکرین پر اکٹھا کر رہی ہے .
اداکارہ نے بتایا کہ اس سیریز میں مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی آپس میں شادیاں ہو رہی ہیں اور کسی کو بھی کسی مخصوص چیز سے منسوب نہیں کیا گیا .
ایمان ویلانی نے کہا کہ اس سیریز کی شوٹنگ کروانا میرے لیے بہت ہی زبردست تجربہ تھا . اس سے قبل پاکستانی کلچر کی عکاسی کرتی سیریز مس مارول میں اداکار فواد خان کی پہلی جھلک سامنے آگئی .
سیریز میں پاکستانی ستاروں ثمینہ احمد، مہوش حیات اور نمرہ بچہ کی اداکاری کو شائقین نے خوب سراہا جبکہ فواد خان کی انٹری نے بھی لوگوں کو خوش کردیا .


گزشتہ روز ریلیز ہونے والی قسط میں کمالہ ایک پرانی تصویر دیکھ رہی ہوتی ہیں اور اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر پر فواد خان ایک بچی کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں .


قسط کے کریڈٹس میں بھی فواد خان کا نام نظر آیا جس کے بعد مداحوں کو یقین ہوگیا کہ آنے والی قسطوں میں وہ فواد خان کو دیکھ سکیں گے .
اس سے قبل ریلیز ہونے والی قسط میں مس مارول کی کراچی میں انٹری دکھائی گئی تھی جس کے بعد ناظرین خوش ہوگئے کہ کراچی شہر کے مختلف مقامات بھی دیکھنے کو ملیں گے . واضح رہے کہ مس مارول کی کہانی کمالہ خان نامی پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے گرد گھومتی ہے . یہ لڑکی منفرد صلاحیتوں کی مالک ہے .
اس سیریز میں پاکستانی کچلر کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے اور سندھی شادی کی رسم لاؤں کو بھی سیریز میں شامل کیا گیا ہے جس سے پاکستانی ناظرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی .
مس مارول کوامریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پر ریلیز کیا گیا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سنیما گھروں میں قسط وار دکھایا جارہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں