لوڈشیڈنگ کی ایک وجہ پچھلی حکومت کی بدانتظامی ہے۔خرم دستگیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ایک وجہ پچھلی حکومت کی بدانتظامی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورےملک میں عوام کوبجلی کی لوڈشیڈنگ سےمشکل کا سامنا ہے اس کی ایک وجہ پچھلی حکومت کی بدانتظامی ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کی صنعت کوبجلی بلاتعطل فراہم کی جارہی ہے صنعتوں کو بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے جب کہ کروٹ پن بجلی کے منصوبے نے کام شروع کر دیا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ بجلی کا حالیہ شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ کےقریب ہے پچھلےسال کےمقابلے میں بجلی کی طلب میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ عمرانی جھوٹ تھاکہ کہیں بجلی زیادہ پیداہوگئی ہے کوروناکےدوران بہت سی فیکٹریاں بندتھیں کورونا کے دوران بجلی کی طلب کم تھی۔