بجلی کے بلوں میں سے کونسا ٹیکس ختم کر دیا گیا ؟ کپتان حکومت کا زبردست کارنامہ ، عوام کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے مساجد سمیت مذہبی عبادت گاہوں کوبجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلائو نوٹس پروزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ حکومت نے مذہبی عبادت گاہوں سے پی ٹی وی فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اب کسی بھی مسجد ،مدرسے،گرجا گھر یا مندر سے پی ٹی وی فیس نہیں لی جائے گی ۔
انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے وژن والی حکومت عبادت گاہوں سے پی ٹی وی فیس کیسے لے سکتی ہے اگر کسی عبادت گاہ کا بجلی بل کے فرد کے نام پر بھی ہے تو درخواست دے کر پی ٹی وی فیس نہ دینے کا سرٹیفیکیٹ لے سکتا ہے۔