میرے پاس گنتی پوری ہے: حمزہ شہباز
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے پاس گنتی پوری ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کیے جانے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ میں جہاں سے آ رہا ہوں وہاں گنتی پوری کر کے آ رہا ہوں، معاملہ ابھی کورٹ میں ہے، دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو طلب کر رکھا ہے۔