عمران خان کی پاکستانیوں سے حقیقی آزادی کیلئے عطیات اور حمایت کی درخواست

اسلام آبا د (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حقیقی آزادی کیلئے پی ٹی آئی کی لڑائی میں عطیات اور حمایت کی اپیل کردی۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہاکہ پاکستان اوردنیا بھر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ حقیقی آزادی کے لیے پی ٹی آئی کی لڑائی میں عطیات دیں اور اس کی حمایت کریں۔

یہ ایک خودمختار پاکستان کی جدوجہد ہے،اس جہاد میں اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں تحریک انصاف سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک ایک ریلی کی قیادت کروں گا،پر یڈ گراؤنڈ میں کل ہمارا تاریخی اسلام آباد جلسہ ہوگا۔

امپورٹڈ حکومت نے سخت گرمی میں عوام کوبدترین لوڈشیڈنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے کچل دیا۔امپورٹڈ حکومت کے سیاسی عدمِ استحکام اور موسمِ گرما کے عروج پر عوام کو بےانتہاء لوڈشیڈنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے کچلنے کیخلاف انشاءاللہ پریڈ گراؤنڈ میں کل ہمارا تاریخی اسلام آباد جلسہ ہوگا۔اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد پالیسی انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے۔

اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دور میں معیشت بہتر ہورہی تھی۔تحریک انصاف کے دور میں زراعت انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں بہتری آرہی تھی۔ کونسی ایسی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ ہمیں بتایا گیا کہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہل نہیں،اب دو مہینے میں اتنی مہنگائی ہو گئی ہے جتنی ہمارے ساڑھے تین سال میں نہیں تھی۔

Recent Posts

پروٹین شیک کے فوائد اور نقصانات، کیا آپ جانتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام خیال ہے کہ اگر آپ نے وزن کم کرنا ہے تو…

1 min ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

12 mins ago

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

24 mins ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

34 mins ago

سونا خریدنے والوں کیلئے ایک بار پھر بری خبر، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں

سونے کے بین الاقوامی نرخوں پر دباؤ کیوں ہے کراچی (قدرت روزنامہ)سونا خریدنے والوں کیلئے…

45 mins ago

ستمبر میں پاسپورٹ بنوانے کے لیئے کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاسپورٹ بیرون ملک سفر کرنے کے لیئے سب سے اہم ہوتا ہے،…

53 mins ago