پاکستان نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)پاکستان نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔عالمی ریکارڈ گوجرانوالہ میں قائم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام ہو گیا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات امین اسلم کے مطابق چالیس سیکنڈز میں 52 ہزار پودے لگائے گئے ، پاکستان نے بھارت کا ریکارڈ توڑا ہے ، اسکی وجہ سے دوہری خوشی ہے ۔گوجرانوالہ کے سرکاری سکولوں کے ساڑھے بارہ ہزار طالبعلموں نے اندرون شہر جی ٹی روڈ کی گرین بیلٹ پر پودے لگائے، اس دوران انتظامیہ کی جانب سے پودے لگاتے طلبہ کی کیمروں اور ڈرون سے فوٹیج بنائی گئی ۔دوسری جانب لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کی جانب سے 50 ہزار پودے لگانے کے منصوبے پر اعتراض کیا گیا ہے ، توفیق بٹ نے پنجاب اسمبلی میں درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ شہر میں 50 ہزار پودے لگائے تو شہر جنگل بن جائے گا۔