خالدملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ دردانہ آپا ہم سب کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جاملی ہیں . اداکار نے مزید لکھا کہ عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں . خالد ملک کی پوسٹ شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے . خیال رہے کہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث شدید بیمارتھیں اور2ہفتوں سے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں . دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا تھا، جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا،ڈگڈگی،تنہائیاں، ففٹی ففٹی ،رسوائی اور انتظار شامل ہیں . دوسری جانب دردانہ بٹ نے عشق پازیٹو،بالو ماہی،دل دیاں گلاں، عشق پازیٹو،بالو ماہی،دل دیاں گلاں فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے . . .
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اور معروف اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں کورونا سے انتقال کرگئیں .
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر اداکار خالد ملک کی جانب سے دردانہ بٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال کی اطلاع دی گئی .
متعلقہ خبریں