ایمبر ہرڈ کی خوبصورتی کا بھانڈا پھوٹ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ سے ہتکِ عزت کا کیس ہارنے والی اداکارہ ایمبر ہرڈ کی خوبصورتی کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔شوہر پر گھریلو تشدد اور گالم گلوچ کا الزام لگا کر ثابت نہ کر سکنے پر جہاں ایمبر ہرڈ تنقید کی زد میں ہیں وہیں جانی ڈیپ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، ایمبر کو ناصرف عوام کی جانب سے نفرت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اُن کی شوبز میں بھی ساخت کافی خراب ہو گئی ہے۔
ایسے میں گزشتہ دنوں ایک فیک نیوز نے ایمبر ہرڈ کو دوبارہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا دیا تھا، متعدد بین الاقوامی میڈیا سائٹس کی جانب سے ایمبر ہرڈ کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا تھا۔
اب یہ دعویٰ غلط ثابت ہو گیا ہے۔
متعدد بین الاقوامی میڈیا سائٹس کے مطابق ایمبر ہرڈ دنیا کی تیسری خوبصورت ترین خاتون ہیں جبکہ پہلا نمبر سُپر ماڈل بیلا حدید اور دوسرا گلوکارہ بیونسے کا ہے۔اس درجہ بندی میں ڈاکٹر جولین ڈی سلوا نے کردار ادا کیا ہے، ڈاکٹر جولین ڈی سلوا ایک برطانوی پلاسٹک سرجن ہیں جو لندن میں سینٹر فار ایڈوانسڈ فیشل کاسمیٹک اینڈ پلاسٹک سرجری کی سربراہ ہیں۔
ڈاکٹر جولین ڈی سلوا دنیا کی خوبصورت ترین خواتین اور مردوں کی اس درجہ بندی کا ایک اہم کردار ہیں جبکہ خوبصورتی کی یہ فہرست ایک خفیہ یونانی فارمولے کے تحت کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس تازہ فہرست کے مطابق ہالی ووڈ اداکار رابرٹ پیٹنسن دنیا کے خوبصورت ترین مرد قرار دیئے گئے ہیں، رابرٹ نے خوبصورتی میں 92.15 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔