اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اوپنر شان مسعود نے ڈربی شائر کی کپتانی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا اور 8 رنز اسکور کیے . شان مسعود کی کپتانی میں کھیلنے والی ڈربی شائر کی ٹیم میچ میں کچھ خاص نہ کرسکی اور اسے بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی .
میچ میں بھارت نے 151 رنز کا مطلوبہ ہدف سترویں اوور میں پورا کرلیا .
محمد عامر کاؤنٹی کرکٹ میں سائڈ اسٹرین انجری کا شکار
دوسری جانب ایک کاؤنٹی میچ میں محمد عامر نے گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی .
محمد عامر ہیمپشائر کے خلاف صرف 3 گیندیں ہی کروا پائے اور سائڈ اسٹرین انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے .
شاداب خان کی برمنگھم بیئرز کیخلاف 15 رنز اور 2 وکٹ
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے یارک شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 38 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں . شاداب خان نے برمنگھم بیئرز کے خلاف 8 گیندوں پر 15 رنز اسکور کیے .