پیٹرولیم ڈیلرز نے 18 جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی . پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چئیرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ جب تک حکومت مطالبات نہیں مانے گی پمپس نہیں کھولے جائیں گے .


پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت کے نمائندوں کو کچھ نہیں پتہ نہ ہی کچھ سننا چاہتے ہیں، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہم ڈیلرز کو فائدہ نہیں نقصان ہورہا ہے، وزیر اعظم کہتے ہیں جلد سب ٹھیک ہوجائے لیکن حالات خراب سے خراب ہورے ہیں . ڈیلرزچئیرمین عبدالسمیع خان ہم مزید نقصان میں کاروبار نہیں چلا سکتے، اب جو ہم ہڑتال کریں گے وہ ایک دن کی نہیں ہوگی، جب تک حکومت ہمارے جائز مارجن نہیں کریں گے ہڑتال جاری رہے گی .
ڈیلرزچئیرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ پچھلی حکومت نے ہم سے منافع بڑھانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ابھی تک ہمارا منافع نہیں بڑھایا گیا، ہماری انوسمنٹ دگنی ہوگئی لیکن منافع کم ہورہا ہے، ڈیلرز بہت زیادہ پریشان ہے اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارا مارجن 6 فیصد تک کیا جائے . انکا کہنا تھا کہ ڈیلرز مارجن فی لیٹر ٹیکس کی کٹوتی کے بعد کم ہوجاتی ہے، ڈیلرز مارجن ٹیکس کوٹی کے بعد فی لیٹر ڈیلرز پر 3.20 روپے اور پیٹرول پر 3.90 روپے ملتا ہے، ابھی پیٹرولیم ڈیلرز کی لاگت ایک لیٹر پر 5 روپے تک جا پہنچی ہے، ہر لیٹر پر نقصان کرکے فروخت کررہے ہیں .
انہوں نے کہا کہ ہم ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے کہ عوام کو مشکلات ہو، پچھلے حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ مارجن 4.5 فیصد کردیں گے، اس حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھا دی جبکہ بجلی کی قیمت بھی بڑھنے سے شدید مشکلات میں آگئے ہیں . انکا مزید کہنا تھا کہ ہر پمپس نقصان میں چل رہا ہے، کاروباری لاگت بڑھنے سے اب پرانے مارجن ہر کام نہیں کرسکتے، اگر حکومت نے مطالبہ نہ مانا تو 18 جولائی سے ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس بند کردیں گے .
عبدالسمیع خان نے کہا کہ اب اس لاگت پر پیٹرول پمس نہیں چلا سکتے، ایسے حالت ہوگئے ہے کہ پمس بیچے پرآگئےہیں . چئیرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن ایک لیٹر پرچھ فیصد کیا جائے، اگر حکومت نے بات نہ مانی تو18 جولائی سے ملک بھر میں تمام پمس احتجاجاً بند کردیئے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں