پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’ غزنوی ‘ کا کامیاب تجربہ، پاک فوج نے ویڈیو جاری کر دی
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘کاکامیاب تجربہ کر لیا ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بیلسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پرمارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربے کا مقصدآرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈ کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا تھا۔ کامیاب تجربے سے ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق بھی کی گئی۔تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمد علی ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈ ، سائنسدانوں اورانجینئرزنے کیا۔