لاہور میں سابق جج کے بیٹے کی لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے صدر میں جسٹس (ر) عبدالرشید کے بیٹے ہارون رشید کی لاش گھر کے باتھ روم سے ملی ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہارون رشید نے تیز دھار آلے سے خود کشی کی۔
اس حوالے سے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہارون رشید کچھ عرصے سے ڈپریشن میں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہارون رشید کی بیٹی کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، ورثا کی جانب سے پوسٹ مارٹم نہ کروانے کے اصرار پر لاش ان کے حوالے کردی گئی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چاقو ملا ہے، تاہم قتل کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔