شرمیلا فاروقی حج ادائیگی کیلئے روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی حج ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئی ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شرمیلا فاروقی نے بیگ کی تصویر شیئر کی ہے جس پر ان (شرمیلا فاروقی) کا نام لکھا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ ذی الحج کا مہینہ شروع ہوتے ہی لاکھوں حجاج کرام مکہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، رواں سال سعودی عرب نے غیر ملکی مسلمانوں کو بھی حج کی اجازت دی ہے۔


پچھلے دو برس کورونا وبا کی وجہ سے حج کی ادائیگی کے لیے صرف چند ہزار سعودی شہریوں کو اجازت دی گئی تھی۔
سعودی حکام کے مطابق 2022 میں 10 لاکھ مسلمان حج کرسکتے ہیں۔سعودی عرب کی حکومت نے 18 سے 65 سال کے مکمل ویکسی نیشن کروانے والے افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔
کورونا وبا سے قبل 2019 میں 26 لاکھ مسلمانوں نے حج ادا کیا تھا جبکہ سال بھر میں ایک کروڑ 90 لاکھ مسلمانوں نے عمرے کی ادائیگی کی تھی۔