ایک لمحے کو ایسا لگا میری سانس اکھڑ جائے گی، نکی تمبولی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے ریئلٹی پروگرامز کی اسٹار نکی تمبولی کا دوسری مرتبہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ان کا کہنا ہے کہ ایک لمحہ ایسا آیا کہ وہ سانس تک نہیں لے سکتی تھیں، انہیں لگا کہ ان کی سانس اکھڑ جائے گی۔
نکی تمبولی دہلی میں اپنے گانے کی عکسبندی کے لیے موجود تھیں جب انہیں شدید بخار اور کھانسی ہوئی جس کے بعد سینے میں درد کی شکایت شروع ہوگئی۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نکی نے کہا کہ ابتدا میں انہوں نے علامات کو نظر انداز کیا اور وہ سمجھیں کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے طبعیت خراب ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی سے واپس ممبئی آتے ہوئے پرواز کے دوران ایک لمحہ ایسا آیا جب ان کی سانس اکھڑ گئی، سر میں شدید درد ہورہا تھا۔آج صبح نکی تمبولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اور انہوں نے اس سے متعلق انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔انہیں دوسری بار کورونا وائرس ہوا ہے، تمبولی کو آج دبئی روانہ ہونا تھا لیکن اب وہ صحت بہتر ہونے تک آرام کریں گی۔