کیمرون ڈیاز کی 8 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبرو ہالی ووڈ اداکارہ کیمرون ڈیاز 8 سال بعد ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں، وہ نیٹ فلکس کی فلم ’’بیک اِن ایکشن‘‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
ادکار جیمی فوکس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی اور کیمرون ڈیاز کی فون کال کی ایک آڈیو کلپ شیئر کی۔


کیمرون طویل عرصے بعد اسکرین پر نمودار ہونے کی وجہ سے خوشی اور بےچینی کی ملی جلی کیفیت میں مبتلا ہیں، وہ کہہ رہی ہیں کہ مجھے نہیں معلوم یہ کیسے کروں گی؟
واضح رہے کہ کیمرون ڈیاز اور جیمی فوکس نے 1999 کی فلم Any Given Sunday میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کیمرون نے 2014 میں اپنی آخری فلم Annie میں جیمی فوکس کے ساتھ ہی اداکاری کی تھی اور اب 8 برس بعد ان کی ہالی ووڈ میں واپسی بھی جیمی فوکس کی فلم میں ہو رہی ہے۔