علی ظفر نے پہلی ملاقات کے بعد میرے چہرے کا خاکہ بنایا تھا ‘ عائشہ فضلی
لاہور(قدرت روزنامہ) گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے کہا کہ علی ظفر نے پہلی ملاقات کے بعد میرے چہرے کا خاکہ بنایا تھا ، اس وقت علی ظفر کی عمر 19برس اور میری16برس تھی ،یہ 1999ء کی بات ہے اور مجھے یہ تصویر آج بھی یاد ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے یہ کل ہی بنائی گئی ہو ۔
سوشل میڈیا پر سوالات کے سیشن میں جواب دیتے ہوئے علی ظفر کی اہلیہ سے میشا شفیع کیس کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا کہ کیا انہیں یقین ہے کہ علی بے گناہ ہی کیونکہ بیوی سے زیادہ شوہر کو اور کوئی نہیں جان سکتا۔
اس سوال پر عائشہ نے جواب دیا کہ جب بلیک میلنگ شروع ہوئی تو میں وہاں موجود تھی اور میں دیکھا کہ سارا معاملہ کیسے ہوا، کون لوگ ملوث تھے، بہت کچھ ہے جس کا ہم نے پردہ فاش کیا۔ایک سوال میں ان سے پوچھا گیا کہ اگر ان کے پاس دو آپشن ہوں کہ یا تو پاکستان میں رہیں یا دنیا کے کسی دوسری ملک میں تو کہاں رہنا پسند کریںگی جس پر عائشہ نے انگلینڈ کا انتخاب کیا ۔