عمران صاحب کے ترجمانوں کے چہرے جھوٹ کی سیاہی سے کالے ہو چکے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے صاحبزادے کی تقریب نکاح میں شرکت نہیں کریں گی، انہوں نے کوئی درخواست دی ہے اور نہ ہی دیں گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اور ان کے ترجمانوں کے چہرے جھوٹ کی سیاہی سے کالے ہوچکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ زندگی، صحت اور بچوں پر سیاست کرنے والے قابل ترس ہیں۔