گاڑی بیچ کر جانور خریدے مگر ۔۔ سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں آنے پہلی خاتون بیوپاری جو 100 جانور لائی ہیں، دیکھیے

کراچی (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں . آپ کو ایک ایسی ہی خاتون کے بارے میں بتائیں گے جو کہ بیوپاری ہیں .

کراچی کی سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں ایک خاتون بیوپاری بھی آئی ہیں جو اپنے جانوروں کو منڈی میں فروخت کرنے کی غرض سے موجود ہیں .
مسز کاشف کا شمار اب ان چند خواتین میں ہوتا ہے جو کہ مردوں کے کام کو بھی خواتین کے لیے آسان بنا رہی ہیں، یعنی قربانی کے جانوروں کی تیاری اور اس پروفیشن میں خواتین کی موجودگی نہ ہونے کے برار ہے مگر مسز کاشف اب ثابت کر رہی ہیں کہ خواتین کے لیے کوئی کام مشکل نہیں .

مسز کاشف نے 4 سال قبل اپنی گاڑی بیچ کر جانور خریدے تھے اور اس کاروبار میں قدم رکھا تھا، مگر پہلے ہی سال انہیں نقصان بھی برداشت کرنا پڑا .
لیکن ہمت اور حوصلے کے ساتھ ساتھ یہ قربانی کے جانوروں کی خدمت اور تیاری مسز کاشف کو بے حد پسند ہے، جبکہ اسے اپنا شوق بھی کہتی ہیں . گاڑی فروخت کر کے انہوں نے اپنا کیٹل فارم بنایا تھا .
مسز کاشف کا یہ کیٹل فارم صادق آباد میں موجود ہے، مسز کاشف بتاتی ہیں کہ یہ میرا شوق تھا، جو اب کاروبار بھی بن چکا ہے . کئی مرتبہ لوگ کم قیمت لگاتے ہیں تو بات چیت کرنا پڑتی ہے .

10 جانوروں سے کیٹل فارم کا آغاز کرنے والی مسز کاشف اس سال 100 جانور لے کر آئی ہیں، جبکہ انہیں امید ہے کہ وہ اس سال تمام جانوروں کو فروخت کر کے ہی جائیں گی . خوبصورت اور صحت مند جانوروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسز کاشف قربانی کے جانوروں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں