کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں مل سکے، نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھی کو بری کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان قومی احتساب بیورو(نیب)سے بری ہو گئے ۔

نیب نے موسیٰ خان کو 2020میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا ،نیب نے موسیٰ خان سمیت 4افراد کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا جس پر آج مختصر فیصلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب ریفرنس میں لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکا۔