پاکستان

پاکستان کا عراق سے زائرین کو7 دن کی بجائے 15 دن کے ویزے جاری کرنےکا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر مذہبی امور نے عراق سے زائرین کو7 دن کی بجائے 15 دن کے ویزے جاری کرنے کا مطالبہ کردیا، وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ پچھلے3 سال میں وفود کے تبادلوں سے پاک عراق تعلقات میں استحکام آیا ہے، پاکستان کے شہروں سے نجف و بغداد کی براہ راست پروازوں کی سہولت دی جائے۔تفصیلات کے مطابق عراقی وزیر خارجہ نے قیادت میں وفد نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی آمد ہوئی۔ وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستانی عوام کا عراق کے ساتھ تاریخی، دینی و روحانی رشتہ ہے۔ پچھلے3 سال میں وفود کے تبادلوں سے پاک عراق تعلقات میں استحکام آیا ہے۔ پاکستان کے شہروں سے نجف و بغداد کی براہ راست پروازوں کی سہولت دی جائے۔پاکستانی زائرین کیلئے7 دن کی بجائے کم از کم 15 دن کے ویزے کا اجرا کیا جائے۔ زائرین مینجمنٹ پالیسی کے تحت پاک عراق ایم او یو کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ مزید برآں وزارت کے ترجمان کے مطابق عراقی وفد میں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کے ہمراہ پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفطہ، ڈپٹی ہیڈ مشن عراق محمود خالد اور سلیمان خالد شامل تھے جبکہ وزیر مذہبی امور کی قیادت میں وزارت کے پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیر، سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز جعفر ، عراق میں پاکستانی سفیر احمد امجد علی اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس میں پاکستانی زائرین کی عراق میں سہولیات کیلئے زیارت ڈائریکٹوریٹ اور کربلا میں پاکستان ہاوس کی جلد از جلد تکمیل سے متعلق بات چیت ہوئی ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کا عراق کے ساتھ تاریخی، دینی و روحانی رشتہ ہے ۔ پچھلے تین سالوں میں اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں سے پاک عراق تعلقات میں استحکام آیا ہے۔ وفاقی وزیر نےزائرین کی سہولیت کیلئے انفرادی اور گروپ ویزہ کے اجرا کا لائحہ عمل طے کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے نجف و بغداد کی براہ راست پروازوں کی سہولت دی جائے ۔
مزید یہ کہ پاکستانی زائرین کیلئے 7 دن کی بجائے کم از کم 15 دن کے ویزے کا اجرا کیا جائے۔ کربلا میں پاکستان ہاوس کی ملکیتی دستاویزات کا جلد بندوبست کیا جائے اور زائرین مینجمنٹ پالیسی کے تحت پاک –عراق ایم او یو کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ مسلکی و مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے علما پر مشتمل وفود کے تبادلوں کا بندوبست کیا جائے ۔ عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاون یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان اور عراق کو ایک جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے، ہم ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں