بجلی کے بحران سے نمٹنے کیلئے 10ایل این جی کارگوز کے ٹینڈرز جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈرز جاری کردیے،پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق 10ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں

جو جولائی،اگست اور ستمبر کے لیے ہیں،جولائی کے لیے 2، اگست کے لیے 5 اور ستمبر کے لیے 3کارگوز منگوانے کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جب کہ بولیوں کی آخری تاریخ 7 جولائی مقرر کی گئی ہے۔