بین الاقوامی فضائی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 50ہزار روپے کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی فضائی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی )کی وصولی سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف کے نوٹس پر ایف بی آر نے ایئر لائنز کو مراسلہ جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی” سماء”کے مطابق نئی ڈیوٹی کا اطلاق یکم جولائی سے پہلے جاری ٹکٹو پر نہیں ہو گا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ایف ای ڈی 10ہزار سے بڑھا کر 50ہزر روپ کر دی گئی ہے، ایف ای ڈی کا اطلاق صرف کلب، بزنس اور فرسٹ کلا س ہوائی ٹکٹو ں پر ہو گا۔