صبا قمر میں کو نسی ایک ’بری عادت‘ ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث شہرت رکھنے والی صف اول کی اداکارہ صبا قمر کسی تعریف کی محتاج نہیں۔
صبا قمر کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں کے درمیان بار بار شادی سے متعلق باتیں کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر رواں برس موسم سرما میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔
صبا قمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی ایک بری عادت ہے کہ وہ اپنے پاس سے گزرے والے شخص کی خوشبو محسوس کرتی ہیں اور بدبو انہیں بالکل پسند نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے صفائی ستھرائی بہت زیادہ پسند ہے میں گندگی برداشت نہیں کر سکتی، میں صفائی ستھرائی پر سمجھوتا نہیں کرتی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman)


انہوں نے یہاں تک کہ کہا کہ انہیں کسی ڈیزائنر کے کپڑوں سے بدبو آئے تو وہ کپڑے ہی چھوڑ دیتی ہیں منع کردیتی ہیں اور نہیں پہنتیں۔صبا قمر نے اپنی اس عادت کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کوئی نخرے والی ہوں یا نخرے کرتی ہوں میری ناک پر کوئی چیز نہیں بیٹھتی مسئلہ صرف یہ ہے۔
اداکارہ نے کہاکہ میرے کچھ بنیادی اصول ہیں اور صفائی ستھرائی پر ان اصولوں کو نہیں توڑ سکتی بلکہ میں تو یہ بھی کہوں گی کہ میرا جو شوہر ہو وہ صاف صاف ستھرا ہو۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں صفائی ستھرائی کے معاملے میں ایسی ہوں کہ اگر کسی کپڑے سے بدبو آرہی ہے تو میں کروڑوں کی چیز بھی چھوڑ کر چلی جاؤں گی۔