کرینہ کپور کا انداز کاپی کرنا زرنش کو پڑ گیا مہنگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا انداز کاپی کرلیا۔پاکستان کی اداکارہ زرنش خان بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور کا انداز کاپی کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر زرنش خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


بالی ووڈ کی مشہور فلم ’جب وی میٹ‘ کے گانے ’یہ عشق ہائے‘ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ناصرف گانا سنتے ہوئے محظوظ ہو رہی ہیں بلکہ وہ اس گانے پر بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر ادکارہ کی اس ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ اس گانے پر کرینہ کپور سے بہتر اداکاری کوئی نہیں کرسکتا، باقی سب صرف اوور ایکٹنگ کرتے ہوئے لگتے ہیں۔
ایک صارف نے زرنش خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ سب کو خوش رہنے کا حق ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ زرنش خان نے کرینہ کپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔