ٹک ٹاکر ڈولی کی نئی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر ڈولی جو اکثر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے ناقدین کے نشانے پر رپتی ہیں کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ٹک ٹاک پر 12 ملین فالوورز مکمل ہونے پر جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈولی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم ٹک ٹاک پر 12 ملین ہوچکے ہیں جو کہ آپ کی محبت کے بغیر ممکن نہیں تھا‘۔ٹک ٹاکر نے لکھا کہ ’آپ لوگوں کا جتنا شکریہ ادا کروں اتنا کم ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولی گاڑی سے اترتی ہوئی آتی ہیں جس کے بعد ان کے مداح ایک مختلف انداز میں ان کے ساتھ جشن میں شامل ہوتے ہیں۔
ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا صارفین کی آنکھوں کے سامنے سے گزری تو کچھ لوگوں نے ان کو مبارکباد دی جبکہ کچھ صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس سے قبل ڈولی عرف نوشین سید، پر جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ کے قوانین کے تحت کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی شکایت پر فرد جرم عائد کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی ) نے جنگل میں آگ لگانے کے مقدمے میں ڈولی کی عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی تھی جب انہوں نے 1 لاکھ روپے جرمانہ جمع کروایہ تھا۔