اداکارہ شگفتہ اعجاز کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے .
ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شگفتہ اعجاز نے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں وہ ایک باڑے میں موجود ہیں اور اپنے خیالوں میں گُم کھڑی سوچ رہی ہیں کہ کتنا اچھا ہوتا اگر یہ گائے دودھ کی جگہ پیٹرول دیتی، ہمارے تو مزے ہی ہوجاتے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اس ویڈیو میں پیچھے سے آواز آتی ہے پاگل، اگر ہم چارے کے بجائے ڈیزل سے چلتی ہوتیں تو پھر تم کیا کرتیں؟ چُپ کرکے دودھ نکالو، جس پر اداکارہ حیرت میں آجاتی ہیں .

دلچسپ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی مداح خوب محظوظ ہوئے اور ویڈیو پر تبصرے بھی کیے .

واضح رہے ہ پاکستان میں پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85 پیسے اضافے سے 248روپے 74پیسے لیٹر ہوگئی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 23 پیسے اضافے کے بعد 276 روپے 54 پیسے ہوگئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں