شاہ رخ خان کی بیٹی بھرے میڈیا کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچ گئیں

باندرہ (قدرت روزنامہ)بولی وُڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو پیر کی سہ پہر ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ایک سیلون کے باہر دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر اس دن کے حوالے سے اسٹار کِڈ کی کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔
انسٹاگرام پر پیپارازیوں کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سُہانا کو سیلون کے اندر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے گرے پینٹ، بلیک ٹینک ٹاپ اور جیکٹ پہن رکھی تھی۔
سُہانا ایک سفید سائڈ بیگ لیے اور سن گلاسز لگائے کسی ڈیوا سے کم نہیں لگ رہی تھیں۔لیکن بد قسمتی سے جب وہ اپنی گاڑی سے باہر نکلیں تو ان کا پاؤں ایک گڑھے میں پڑا وہ تقریباً گرتے گرتے بچیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا جلد ہی زویا اختر کی نیٹ فلکس فلم ‘دی آرچیز’ میں نظر آئیں گے۔
ان کی ساتھی اداکارہ خوشی کپور کو بھی سیلون میں ان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔‘دی آرچیز’ میں اگستیہ نندا، ویدانگ رائنہ اور مہر آہوجا بھی شامل ہیں۔
نیٹ فلکس نے اس پروجیکٹ کے لیے آرچی کامکس کے ساتھ شراکت کی ہے، جسے زویا اختر اور ان کی دیرینہ ساتھی ریما کاگتی پروڈیوس کر رہی ہیں۔‘The Archies’ 2023 میں Netflix پر ریلیز ہوگی۔