عظمیٰ کاردار نے عمران خان کی کرپشن کا کچا چٹھا کھول دیا، کیا کیا انکشافات کئے ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے اپنے لوگ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے راز کھولنا شروع ہوگئے، حکومت نے فرح خان کو وطن واپس لانے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عظمیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈینجرس نمبر ہے۔ عمران خان ہنس ہنس کر بشری بی بی کے کہنے پر فائلز پر دستخط کرتے تھے۔ عمران خان کے موبائلز بشریٰ بی بی کے کنٹرول میں ہیں۔ عمران خان وائٹ کالر کرائم کرتے رہے، خود پیچھے رہے اور اپنے ساتھ کے لوگوں سے کرپشن کروائی۔


سماء کو انٹرویو میں منحرف رہنما عظمیٰ کاردار نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس کا 70 فیصد حصہ بنی گالہ گیا اور 30 فیصد باقیوں کی جیبوں میں گیا۔
جہانگیر ترین سے دوری کی وجہ بھی بشریٰ بی بی تھیں، وزیراعلیٰ ہاؤس کرپشن کا گڑھ تھا، اصل وزیراعلیٰ تو فرح گوگی تھی، عثمان بزدار تو ڈمی تھا، علیم خان کو اس لیے وزیراعلیٰ بننے نہیں دیا کہ وہ فرح گوگی کو کرپشن کرنے نہ دیتے، عمران خان کہتا تھا کہ بشریٰ بی بی کو غیر سیاسی اور گھریلو خاتون ہی کہنا ہے، ریحام خان تو بچی نکلی۔
بشریٰ بی بی روزانہ ناجائز کاموں کی فائلوں پر سائن کرواتی تھی پوسٹنگز، ٹرانسفر کے روزانہ 10لاکھ روپے ملتے تھے، فرح گوگی وعدہ معاف گواہ بنیں گی، عمران خان کے موبائل بھی پیرنی کے قبضے میں ہیں۔
عظمیٰ کاردار کے انکشافات کے بعد پنجاب حکومت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی خاص دوست فرح خان کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔