اب یہ سب ملکر بددعائیں دینگے۔۔۔ ریحام خان کی عمران خان کے اگلے پروگرام سے متعلق پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) معروف تجزیہ کار اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اگلا پروگرام بددعائیں دینے کا ہوگا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کا بیانیہ بری طرح سے پٹنے اور کہیں اپنی دال نہ گلتے دیکھ کر تحریک انصاف کی لیڈرشپ دلبرداشتہ ہو گئی۔ جلسے میں اب فوج اور عدلیہ کو بددعائیں دی جاتی ہیں۔ یہ دیکھ کے لگتا ہے اگلا پروگرام احتجاج کا نہیں بلکہ مشترکہ طور پر بددعائیں دینے کا ہوگا۔


واضح رہے کہ اقتدار سے بے دخلی کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کبھی امریکی سازش، کبھی اندرونی سازش تو کبھی اداروں کی غیر جانبداری کے حوالے سے شکوہ کناں نظر آتے ہیں۔
اپنی حالیہ تقریر میں بھی عمران خان نے قومی اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غیر جانبداری ترک کرنے پر زور دیا جبکہ اس سے پہلے وہ اقتدار سے ہٹانے کو امریکی سازش قرار دیتے رہے ہیں۔ریحام خان نے عمران خان کی تقاریر پر تبصرہ کرتے ہوئے آئندہ جلسے میں اجتماعی بدعاؤں کی پیش گوئی کی ہے۔