تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج پیر کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب/ جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ سندھ ، بلوچستان، کشمیر، اسلام آباد، شمال مشر قی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب/ جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ سندھ ، بلوچستان، کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، بلوچستان ، پنجاب اور سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: بالاکوٹ40، تخت بائی 05، چیرا ٹ02، مالم جبہ 01، کشمیر: مظفر آباد(ائیر پور ٹ 24، سٹی 20)، راولاکوٹ ، گڑھی دوپٹہ 15، بلوچستان: پنجگور 22،لسبیلہ ، اورماڑہ 09، قلات 05، بارکھان 03،، پنجاب :مری 08 ، اٹک 05، بہاولپور، جہلم، نارووال، سیالکوٹ 01، سندھ : مٹھی 06، کراچی(سعدی ٹاؤن 03 اورنارتھ کراچی میں 01) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین47، چلاس 46 اورسبی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

19 mins ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

25 mins ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

53 mins ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

58 mins ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

1 hour ago

ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری

  دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل…

1 hour ago