عمران خان کے گھر کا فون ریکارڈ کیاگیا،سپریم کورٹ فون ریکارڈنگ کیخلاف فیصلہ دے چکی ہے ، شیریں مزاری کا دعویٰ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کےگھرکافون ریکارڈکیاگیا،1997 میں سپریم کورٹ نےفون ریکارڈنگ کیخلاف فیصلہ دیاتھا، سپریم کورٹ نےفون کالزریکارڈکرنےسےمنع کیاتھا .
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ فون ٹیپ کرناآفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے،سازش کےتحت کریمنلزحکومت میں آئے،قوم نےامپورٹڈحکومت کومستردکردیا،انہیں عمران خان کیخلاف کچھ نہیں مل رہاتوفیملی کوٹارگٹ کیا جا رہا ہے، پورےپاکستان میں جلسےہوئےجس سےیہ گھبراگئےہیں، قوم لوڈشیڈنگ،آئی ایم ایف اورمہنگائی میں پھنس گئی ہے .
حکومت الیکشن کی تاریخ دےتاکہ عوام اپنےنمائندےمنتخب کرسکیں .
شیری مزاری نے مزید کہا کہ مریم نوازروزانہ مداخلت کی بات کرتی ہیں، ملک میں سیاسی بحران کیوں بڑھایا جا رہا ہے ، عام انتخابات کا اعلان کر دیا جائے .
اس موقع پر فواد چودھری نے کہا کہ یہ کہتے تھے 20 پلانٹ بند ہونے کے باعث لوڈ شیڈنگ بڑھی ہے ، حماد اظہر نے کہا کہ ان 20 پلانٹوں کو نام بتا دیں ، آج تک ان 20 پلانٹس کی فہرست سامنے نہیں آئی ، اب بتایا جا رہا ہے کہ امپورٹڈ فیول منگوانے کے پیسے نہیں ہیں . آئی ایم ایف نے کہا اینٹی کرپشن کے قوانین بنائیں ، اس حکومت نےانکار کر دیا .