ارجن کپور کی نئی فلم کے ٹیزر پر کریتی سینن کا ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن نے ارجن کپور کی آنے والی نئی فلم ایک ولن ریٹرنز کے ٹریلر پر ردے عمل دے دیا .

اداکارہ کریتی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ حال ہی میں لانچ ہونے والے ایک ولن ریٹرنز کے ٹریلر کی کامیابی سےبہت خوش ہوں .

انسٹاگرام پر اداکارہ کریتی جانب سے شئیر کی جانے والی پوسٹ کی کیپشن کے ساتھ اداکارہ نے مختلف ایموجیز اور ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ہیں .

کریتی نے اپنے کیپشن میں شردھا کپور اور سدھارتھ ملہوترا کے کرداروں کا تذکرہ کیا ساتھ ہی ادکارہ کریتی نے اس پوسٹ کو فلم کے اداکاروں اور میکرز کو بھی ٹیگ کیا ہے .

گزشتہ دنوں رلیز ہونے والے ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے .

تاہم فلم ایک ولن ریٹرنز کے ٹریلر کی کامیابی پر مداحوں اور مشہور شخصیات کی جانب سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے .

گزشتہ دنوں اداکار ارجن کپور کی آنے والی نئی فلم’ایک ولن ریٹرنز‘ کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس پر ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کا دلچسپ ردعمل دیا تھا .

اداکار ارجن کپور نے فلم کا ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’ہیرو،ہیروئن کا زمانہ گیا اب یہ ولن کا وقت ہے‘ .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor)


ایک اور پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’ہیرو یا ہیروئن کا تو پتا نہیں،لیکن ولن ضرور ہے اس کہانی میں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor)


ڈیواملائکہ نے فلم کا پوسٹر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے انتہائی حیرانگی کا اظہار کیا اور لکھا تھا ’اف ‘ .

اس فلم میں جان ابراہم، دیشا پٹانی، ارجن کپور اور تارا ستاریا بھی جلوہ گر ہوں گی . ’ایک ولن ریٹرنز‘29 جولائی کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں .
اس فلم کو ایکتا کپور کی بالاجی موشن پکچرز اور بھوشن کمار کی ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی . واضح رہے کہ 2014 میں ریلیز کی گئی فلم’ایک ولن‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں