حرا مانی کی بڑی چوری پکڑی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے ناقدین کے نشانے پر ہوتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ حرا مانی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں انہوں نے ’اسمارٹ فگر‘دکھانے کی کوشش کی۔
تاہم عقاب کی آنکھوں والے سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر میں کچھ ایسا دیکھا جس کی وجہ سے اداکارہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارہ کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو اس پر ایک بحث چھڑ گئی اور صارفین شدید غصے کا اظہار کرنے لگے۔


تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے انتہائی ’تنگ لباس ‘پہنا ہوا ہے جس کہ وجہ سے ان کی اسمارٹ فگر صاف نظر آرہی ہے۔حرا مانی نے ڈرامہ سیریل’دو بول‘، یقین کا سفر‘، ’سن یارا‘، ’میں ہاری پیا‘ اور کئی پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں حرا مانی کو گورنر پنجاب کی طرف سے گلوبل ویمن میڈیا ایوارڈ ملا۔ انہیں یہ ایوارڈ میڈیا انڈسٹری میں ان کے قابل ستائش کام پر دیا گیا۔