دعا زہرا کا شوہر ظہیر احمد 24 گھنٹوں میں جیل میں ہو گا: جبران ناصر

کراچی (قدرت روزنامہ)دعا زہرا کے والد کے وکیل جبران ناصرکا کہنا ہے کہ آئندہ24 گھنٹوں کے اندر اندر دعا زہرا کا مبینہ شوہر ظہیر احمد جیل میں ہو گا۔جبران ناصر نے کراچی کی مقامی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ دعا زہرا کی نئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی عمر 15 سال کے قریب ہے یعنی پورے 15 سال کی بھی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نئی میڈیکل رپورٹ کے بعد اب میں سندھ پولیس سے توقع کرتا ہوں کہ کل دوپہر تک ظہیر احمد پولیس کی گرفت میں ہوگا، اُس پر اغواء کا کیس ہے، ظہر احمد کو بار بار بلواتے رہے ہیں، پولیس اور آئی او صاحب مسکرا کر ظہیر کے ساتھ تصویریں بنواتے رہے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


مدعی کے وکیل نے مزید کہا کہ آج سے 2 ہفتے قبل پولیس کے اعلیٰ حکام نے کہا تھا کہ اس کیس میں کچھ نہیں ہے، اس کیس کو بند کر دیا گیا تھا، آج میڈیکل رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس کیس کی صحیح سے تفتیش ہی نہیں کی گئی تھی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ کیس پولیس نے ختم کیسے کر دیا، یہ کیس سندھ پولیس اور سندھ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔جبران ناصر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ صاف صاف اغواء اور چائلڈ میرج کا کیس ہے۔