آج کا دن اہم اور خطرناک ہے: منظور وسان

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ملکی سیاست سے متعلق نئی پیشگوئیاں کر دیں۔ایک بیان میں منظور وسان نے آج کے دن کو اہم اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے عمران خان کی پوزیشن کم ہوتی جائے گی۔
انہوں نے یہ پیشگوئی بھی کی ہے کہ عمران خان کے کچھ لوگ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوں گے۔
منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے الیکشن کے بعد خود عمران خان بیگم کے ساتھ باہر چلے جائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کو شکست ہو گی اور ن لیگ والے اکثریت سے جیتیں گے۔