بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی (قدرت روزنامہ) دہلی سے دبئی جانے والے بھاتی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 100 سے زائد مسافرسوار ہیں۔بھارتی طیارے بوئنگ 737 میں فنی خرابی ہوئی جس کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔کپتان نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔اجازت ملنے پر طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔
طیارے کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاہم طیارے میں موجود کسی بھی مسافر کو اترنے کی اجازت نہیں ہے۔چند روز قبل بھی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے خلیجی ملک قطر کے دارالخلافہ دوحہ جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کو فنی خرابی کی وجہ سے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی تھی۔ قطر ائیرویز کی شیڈول پرواز کیو آر 629 نے صبح 9 بج کر 43 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے دوحہ کے لیے ٹیک آف کیا ، طیارہ آدھا سفر طے کرنے کے بعد اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھا کہ اس دوران پاکستان سے ایران کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔

رابطہ کرنے پر کنٹرول ٹاور نے کپتان کو پرواز کو کراچی لے جانے کا مشورہ دیا ، بوئنگ 777 طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر بحفاظت لینڈ کرگیا، طیارے میں 200 مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے۔جب کہ رواں برس 5 جنوری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سعودی عرب کیلئے اڑان بھرنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچی تھی ، اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والے پرواز نے جیسے ہی ٹیک آف کیا تو اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی ، جس کے باعث طیارے کے کپتان کو فوری طور پر ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرنا پڑا جس میں پرواز کی دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی ، جس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جہاز کے پائلٹ کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دی۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

40 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

51 mins ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

1 hour ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

1 hour ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

2 hours ago