حنا الطاف کو فواد عالم کا لائیو شو میں کونسا سوال عجیب لگا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ حنا الطاف اور کرکٹر فواد عالم کے درمیان پیش آنے والے ایک پرانے دلچسپ واقعے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔حنا الطاف کے کامیڈین تابش ہاشمی کو دیے گئے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کو کرکٹر فواد عالم کے ساتھ لائیو شو کے دوران پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کے بارےمیں بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو کیریئر کے آغاز میں کرکٹر فواد عالم کے ساتھ ایک شو کیا تھا‘۔
اُنہوں نے بتایا کہ ’اس شو میں اچانک فواد عالم نے آن ایئر مجھ سے ایک عجیب سا سوال پوچھ لیا تھا‘۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ’ فواد عالم نے مجھ سے پوچھا کہ حنا آپ صرف اسکرین پر اتنی شرمیلی ہیں یا اصل میں بھی اتنی ہی شرمیلی ہیں اور یہ سوال سن کر میں چونک گئی کہ بھائی یہ کیسا سوال ہے‘۔